منیجنگ ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤن اٹک کی طرف سے افطار ڈنر

اٹک:منیجنگ ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤن اٹک ملک جاوید اختر نے اٹک شہر کی معزز سیاسی و سماجی اور عوامی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا،افطار ڈنر کی تقریب میں تلاوت قرآن پاک کے بعد رمضان المبارک میں روزہ کی فضیلت کے بارے میں مفصل بیان کیا گیا،اس موقع پر قرآن خوانی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا، روزہ افطار ہونے سے قبل ملک کی سلامتی،بقاء،یکجہتی،امان وامان،ترقی وخوشحالی اور ایم ڈی مہریہ ٹاؤن ملک جاوید اختر کے والد محترم مرحوم کی بخشش،درجات بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی گئی۔ ،تقریب کے آخر میں ملک جاوید اختر کے خاندان کی صحت،عمر درازی،ترقی وخوشحالی اور کاروبار میں برکت کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی،افطار ڈنر کی تقریب میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد،سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،سابق وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان،رہنماء پی ٹی آئی و امیدوار تحصیل ناظم اٹک سید خاور عباس بخاری،پرسنل سیکرٹری ٹوایم ڈی مہریہ ٹاؤن،محمد عاصم جاوید،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور،شیخ نعمان سرور،چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری شیخ اسد، سنیئر صحافیوں ہشام خان اعوان شیخ ظہور الہٰی،خالد محمود تنولی،محمد اعجاز،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اٹک فیاض الحق، معروف سرجن ڈاکٹر خالد سعیدخان، ملک اذان اعوان،چوہدری آفتاب احمد، سابق چیئرمین یونین کونسل شین باغ ملک شمیم محمد خان،سوشل ویلفیئر میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک ہمایوں مظہر،رہنماء مسلم لیگ(ن) اٹک شیخ محمد اجمل،سابق کونسلر بلدیہ اٹک شیخ محمد عارف،شیخ ساجد محمود،سنیئر پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول اٹک شیخ آصف محمود صدیقی، میڈیکل آفیسر بے نظیر ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر شیخ محمد عمیر،آئی ایس ایف کے رہنماء سبطین حیات ملک،قیوم بٹ،ٹھیکیدار ملک خالد سمیت دیگر معززین علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی،افطار ڈنر کے اختتام پر منیجنگ ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤن اٹک ملک جاوید اختر نے مہمانوں کا فرداََ فرداََ شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔
