قطبال:پیٹرول پمپ سیکورٹی گارڈپر نامعلوم افراد کی فائرنگ 

فتح جنگ:قطبال ٹول پلازہ کے قریب پیٹرول پمپ کا سیکورٹی گارڈنامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق قطبال ٹول پلازہ کے نزدیک پیٹرول پمپ کے سیکورٹی گارڈ بنوں کے رہائشی ثاقب خان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی گولی اسکی ٹانگ پر لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی گارڈ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا جہاں سے طبعی امداد کے بعد نازک صورت حال کے پیش نظر راولپنڈی ریفر کردیا گیا پولیس تھانہ ائیر پورٹ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔