اٹک: سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم ،4 ملزمان گرفتار 

اٹک :سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار ، منشیات ، شراب اور اسلحہ برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر اے ایس آئی تھانہ صدر اٹک سجاداحمد نے سفارش خان ولد بنارس خان پٹھان ساکن محلہ نورا بابا سروالہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برنگ مالٹا ، سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک محمد نعیم خان نے زیر دفعہ 302 ;223; 364 ;223; 201 ;223; 34 ت پ کے ملزم زکریا خان ولد عبدالسلام پٹھان ساکن اٹک شہر گرفتار شدہ جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ بسال خضر حیات نے عبدالمطلب خان ولد طور خان سکنہ جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ جنڈ اعزاز علی نے زیر دفعہ 395 ;223; 412 ت پ کے تھانہ جنڈ میں ملزم شمریز آزاد ولد محمدآزاد سکنہ ایبٹ آباد سے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔