اٹک:تیز آندھی سے گھر کی دیوار گر گئی، خاتون شدید زخمی

اٹک:اٹک کے نواحی گائوں مرزا میں سیتھے والے پل کے قریب تیز آندھی سے گھر کی دیوار گر گئی،جس کے باعث50سالہ کلثوم بی بی زوجہ محمد یوسف شدید زخمی ہو گئی ،کلثوم بی بی کو سر پر گہری چوٹ لگی،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوری موقع پر پہنچ گئی،جنہوں نے کلثوم بی بی کو طبی امداد دینے کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیاہے ۔