اٹک کی سیاست مسائل کے حل کی بجائے سوشل میڈیا تک محدود

جنڈ:اٹک کی سیاست سوشل میڈیا پر محدود ہو کر رہ گئی ہر سیاست دان نمائندے نے سوشل میڈیا نیٹ ورک بنا لیا ہے جس سے دوسرے مخالف سیاست دان پر تابڑ توڑ حملے کیے جاتے ہیں اٹک کی لاوارث تحصیل جنڈ کے مسائل جوں کے توں ہیں نوجوان اپنے پسندیدہ سیاستدان کے دفاع کے ساتھ ساتھ اپنے علاقائی مسائل بھی اجاگر کریں سب سے بڑا اہم مسئلہ مرکزی بین الصوبائی کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ کا ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے جس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا کئی گھرانے اجڑ گئے کئی گھر کے واحد کفیل روڈ ایکسیڈنٹ میں معذور ہو چکے ہیںاور اگر دیگر ترقیاتی کاموں کی بات کی جائے تو تحصیل جنڈ اٹک کی دیگر تحصیلوں میںسب سے پیچھے ہے ۔ سابقہ اور موجودہ حکومتی نمائندوں کا کام صرف اور صرف غمی و خوشی میں شرکت کی حد تک محدود ہو کر رہ گیا آخر کب تحصیل جنڈ کی محرومی و پسماندگی کی آواز اسمبلی کے فلور پر گونجے گی نوجوان کو چاہیے کہ وہ تحصیل جنڈ کی پسماندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے علاقے کے مسائل کو اجاگرکریں ۔