Sun
17
May
2026

جنڈ: تحصیل جنڈ میں محکمہ زراعت توسیع جنڈ کے زیراہتمام ایک سیمینار کا انعقاد زیر سرپرستی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ظفراقبال خان ہوا، جس میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد اقبال نے کہا کہ تل کم دورانیہ کی زیادہ منافع بخش فصل ہے ،اس میں خرچ کم اور منافع زیادہ ہوتا ہے۔، اس موقع پر محمد سعید اور طارق خان نے بھی کاشتکاروں سے خطاب کیا اور کھادوں کے متعلق بتایا ،کاشتکاروں نے زمین کی تیاری اور کھاد کس تناسب سے زمین کو دینی چاہیے کے بارے میں افسران سے پوچھا۔ اور مختلف نوعیت کی معلومات حاصل کیں ہیں ۔
