مہنگائی اور دیگر معاشرتی مسائل پر عوام سراپا احتجاج ہیں: شیخ آفتاب احمد
اٹک :مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی معاشرہ ہے اور اس اسلامی معاشرہ میں بھی چیخ و پکار کسی کو سنائی نہیں دیتی تو اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے سوشل میڈیا پر لوگوں کی چیخ و پکار سنتے ہیں تو گھنٹوں اس صدمے کا شکار رہتے ہیں مہنگائی اور دیگر معاشرتی مسائل پر عوام جس طرح صدائے احتجاج بلند کر رہے ہوتے ہیں تاہم شام کو ٹی وی پر ٹاک شو کے دوران حکومتی نمائندے جس طرح پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے اور ایک کروڑ ملازمتوں سمیت دیگر پر فریب باتیں بیان کرتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک کینٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی کی امت پر احسان کرتے ہوئے ماہ رمضان المبارک کس نزول فرمایا اس ماہ میں اپنی سچی اور زندہ جاوید کتاب ” قرآن پاک “ کو بھی نازل فرمایا یہ رمضان المبارک اس قوم اور امت مسلمہ کیلئے رحمت اور برکت کا باعث ثابت ہو پاکستان میں میڈیا پر عملاً مارشل لائ نافذ ہے اور نادیدہ قوتیں قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کے سلسلہ میں بڑی رکاوٹ ہیں میڈیا جو معاشرے کا آنکھ اور کان ہوتا ہے پاکستان جیسے جمہوری ملک میں اپنا کردار اس طرح ادا کرنے سے قاصر ہے تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک درست معلومات کی رسائی ممکن ہو رہی ہے اس وقت پاکستان جس گھمبیر صورتحال سے گزر رہا ہے اسے دیکھ کر بعض اوقات ان کے پائ وں تلے سے زمین نکل جاتی ہے انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے مارشل لائ اور سیاسی حکومتوں کے ادوار دیکھے ہیں تاہم موجودہ دور میں جس طرح عوام کی چیخیں نکال دی گئی ہیں اس کی نظیر پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ایک کروڑ نوکریاں ، 50 لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی تکمیل پوری ہوتی نظر نہیں آتی پاکستان کی 50 فیصد سے زائد آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے 11 لاکھ افراد کو موجودہ دور میں بے روز گار کر دیا گیا ہے آج ریوینو بڑھانے کی باتوں پر خوشیاں منانے والے یہ بتائیں کہ یہ رقم وہ ہے جو 500 کے بل سے بڑھا کر اس میں 6 گنا اضافہ کر کے 3 ہزار روپے کر دی گئی لوگوں پر بلا جواز ٹیکس لگانا کہاں کی کامیاب حکومت کا وطیرہ ہے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ کہیں ایسٹ انڈین کی طرح 200 سال تک انگریزوں کا غلام بن کر رہا ہم آئی ایم ایف کے چکر میں پھنس کر اپنی سا لمیت کو دائ و پر نہ لگا دیں پچھلی حکومت پر تنقید کرنے والے تحریک انصاف کے وزرائ بتائیں کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں بجلی کے ریٹ میں اور آج کے ریٹوں میں 6 گنا اضافہ کیوں ہوا لیموں 400 روپے کلو کیوں ہوا قائد محمد نواز شریف کو امریکہ سے آنے والی پانامہ کی لسٹ پر عدالت نے نہ اہل قرار دے دیا قوم ہمارے کہنے پر نہیں اپنے دکھوں کو لے کر گلی بازاروں میں نکل کھڑی ہو گی راولپنڈی کے راجہ بازار ، پشاور کے قصہ خوانی بازار ، لاہور کے انارکلی بازار سمیت ملک بھر میں کسی بھی تجارتی مرکز کا دورہ کر کے دیکھ لیں تاجر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے ایک کروڑ پر بینک سالانہ 18 لاکھ روپے سود لے رہے ہیں جو ظلم کی انتہائ ہے ڈالر اور ریال آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں آپ کی 22 سال کی جدو جہد میں سوائے گالیوں کے اور کچھ نہیں۔
