عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کا انعقاد

اٹک :اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین یونٹ اٹک کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف 24 مئی کا انعقاد کیا گیا گیارہویں شریف میں ضلعی خادم اکمل حسین نے خصوصی شرکت کی ضلعی امیر اٹک عبدالملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ ایک بدنی عبادت ہے اور ہر عبادت کی جزاَ ہے لیکن روزے کی جزاَ کے بارے میں حدیث قدسی میں فرمایا کہ روزہ صرف میرے لیے ہے اور اس کی جزاَ میں خود دوں گا پروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی بعد از دعا افطاری کا وسیع اہتمام کیا گیا اور لنگر سلطانی بھی تقسیم کیا گیا۔