Mon
18
May
2026

پنڈی گھیب :غیر قانونی طور پر ہائی ایس میں سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب منور خان نے ویگن نمبر ;67;-6079 کو چیکنگ کیلئے روکا تو ڈرائیور ندیم اختر ولد منصب خان سکنہ پنڈی گھیب گاڑی کے اندر لگے سی این جی سلنڈر کی بابت کوئی اوگرا کا فٹنس سر ٹیفکیٹ موقع پر پیش نہ کرسکا ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
