حکومت عوام تک ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچا رہی ہے:قاضی احمد اکبر

حضرو: پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر و ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیحی ماہ مقدس میں غریب آدمی کو رمضان سستا بازار کے زریعہ زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہے رمضان مبارک میں زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ہرگز قبول نہیں اسسٹنٹ کمشنر عدنان فرید آفریدی کے زیر سرپرستی اور چیف آفیسر آفتاب خان کے زیر نگرانی رمضان سستا بازار حضرو میں عوام کو آٹا ،چینی ،دالیں ،سبزیاں اور خاص طور پر لیموں پیاز ،ٹماٹر انتہائی سستے اور مناسب داموں مہیا کرنا احسن اقدام ہے جس پر حکومت اور انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہیںانہوں نے کہا ہے کہ بلا شک وشبہ رمضان سستا بازار حضرو ضلع اٹک کا ایک مثالی سستا بازار ہے ان خیالات اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر تنظیمی عہدیداران عمران خان ،فاضل وردگ ،حاجی اشفاق ،جاوید اقبال ،طاہر پرویز ،شہزاد شاہ ،قاری ابراہیم و دیگر کے ہمرا ہ سستا رمضان بازار حضرو کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے سی حضرو عدنان فرید آفریدی ،ڈی ایس پی سرکل حضرو غلام اصغر چانڈیو ،تحصیلدار حضرو راجہ طاہر عزیز ،چیف آفیسر تحصیل میونسپل کمیٹی سردار آفتاب خان ،ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی اعظم خان ،صدر انجمن تاجران سلیم خان علیزئی ،حافظ عبدالحیی کے علاوہ دیگر انتظامیہ افسران نے انکا استقبال کیا اس موقع پر رمضان سستا بازار میںآئے خریداروں نے قاضی احمد اکبر کو اشیاء خوردونوش اور خاص طور پر سبزی ،فروٹ کو مزید ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے کی درخواست کی جس پر قاضی احمد اکبر نے اے سی حضرو کو کہا کہ رمضان سستا بازار میں غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ماہ صیام میں عوام کو حکومت کی طرف سے دی جانی والی خصوصی سبسڈی سے مکمل استفادہ حاصل کیا جاسکے جب قاضی احمد رمضان سستا بازار پہنچے تو وہاں پر موجود درجنوں خریداروں نے انہیں دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور سستا بازار کے معیار اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
