دعوت اسلامی فتح جنگ کے زیر اہتمام تربیتی سنت اعتکاف کا اہتمام 

 فتح جنگ:دعوت اسلامی فتح جنگ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح نوجوانوں کے اندر دین اسلام کی حقیقی روح کو اُجاگر کرنے کیلئے اس سال بھی تربیتی سنت اعتکاف کا اہتمام کیا جارہا ہے اس سال کثیر تعداد کی وجہ سے شہر میں اعتکاف کی تقسیم کاری کی گئی جس میں مرکزی اعتکاف فیضان مدینہ کے علاوہ مسجد منور جان پنڈی روڈ،فیضان کنزایمان حیدری مارکیٹ و دیگر نے کثیر تعداد میں کثیر مسلمان آخری عشرہ کے اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس سلسلہ میں انکی سحری و افطاری کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں شہر کے مذہبی،سماجی اور صحافتی حلقوں نے دعوت اسلامی کے اس تربیتی اعتکاف میں بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔