Mon
18
May
2026

فتح جنگ :قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 6 ملزمان گرفتار ، قماربازوں سے نقد رقم ، موبائل فون ، موٹر سائیکل برآمد ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ فتح جنگ شاہ فردوس نے مخبر کی اطلاع پر قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قماربازی میں مصروف محمد فیاض ولد الہٰی بخش ، کامر شہزاد ولد محمد رفیق ، ساجد ولد محمد صادق ، ظہیر احمد ولد غلام جیلانی ،شاہین عباس ولد محمد اکرم ، طاہر محمود ولد محمد رفیق ساکنائے فتح جنگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے نقد رقم پڑ 21 ہزار 700 روپے ، 7 موبائل ، 2 موٹر سائیکل مالیتی 1 لاکھ 33 ہزار 200 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
