Tue
19
May
2026

اٹک:کامرہ روڈ سٹی سکول کے قریب خطرناک ٹریفک حادثہ، ،ٹریکٹر ٹرالی کی سڑک کنارے کھڑے رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ایک خاتون جاںبحق،تین بچوں سمیت 8افراد زخمی ہو گئے ۔تمام افراد عید کی خریداری کے لئے بچت بازار آئے تھے۔ کامرہ سائیڈ سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی رش کے باعث رکشہ اور موٹرسائیکل کو ہٹ کیا، لاش اور زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک منتقل کر دی گئیں جبکہ زخمیوں میں پانچ افرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، شدید زخمیوںکو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار افراد کا تعلق پیپلز کالونی اور مرزا گاوں سے ہے۔
