یوم تکبیر28 مئی پاکستان کیلئے انقلابی اور تاریخی دن ہے :شیخ آفتاب احمد
اٹک :مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ( ن ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے کے سلسلہ میں عالمی طاقتوں کی دھمکیوں اور ارب ڈالر کی پیشکش کو پاو¿ں تلے روند کر اٹیمی دھماکے کئے اور اس ملک کی تاریخ تبدیل کر دی لیکن افسوس آج وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہے ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں یوم تکبیر کے حوالے سے سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق ، تیمور شاہ ، شیخ عواد ، شیخ بلال ، شیخ حامد قدوس اور دیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں کچھ موڑ ایسے آتے ہیں جو ان کی تاریخ بدل دیتے ہیں 28 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا انقلابی دن آیا جس نے اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا بھارت نے ایٹمی دھماکے کر کے اس قوم کی غیرت کو للکارا تو اس قوم کا غیرت مند لیڈر محمد نواز شریف کیسے اس کی غیرت کا سود کر لیتا موجودہ حکومت کی ستائی عوام جب حکومت کے خلاف احتجاج کرتی ہے تو ساتھ ہی وہ نواز شریف کو بھی یاد کرتے ہیں اس لئے کہ لوگوں کو اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کی امیدوں کا مرکز صرف نواز شریف ہی ہے کیونکہ انہوں نے اس ملک کے مفاد کے لئے ہمیشہ بہترین منصوبے بنائے عوام کو کبھی مہنگائی کی دلدل میں نہیں ڈبویاجب وہ جیل سے سرخرو ہو کر باہر آئیں گے تو وہ یقیناً ایک عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آئیں گے۔
