اٹک: سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری،3 ملزم گرفتار

اٹک : سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار ، منشیات برآمد ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ سٹی حسن ابدال منیر احمد نے محمد رفیق ولد روشن خان ساکن حسن ابدال سے 1180 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ جنڈ ابرار احمد نے نزاکت علی خان ولد محمد نواز سکنہ جنڈ سے 1200 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ سرفراز احمد نے ہائی ایس کو روک کر پڑتال کرنے پر ڈرائیور اشتیاق احمد ولد غلام صفدر سکنہ جنڈکی گاڑی میں غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر نصب کئے گئے سی این جی سلنڈ کی بابت کوئی فٹنس سر ٹیفکیٹ اوگرا کا منظور شدہ پیش نہ کر سکا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔