حسن ابدال: پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ برآمد

حسن ابدال: اے ایس آئی تھانہ صدر حسن ابدال غلام حسن نے زیر دفعہ 506;737347;337;72737347;34 ت پ میں تھانہ صدرحسن ابدال میں گرفتار ملزم فاران ناصر ولد ناصر محمود اعوان سکنہ ڈھوک چکولی داخلی بھلڑ جوگی سے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں برآمد کر لیں ملزم سے دریافت کرنے پر وہ کوئی لائسنس پیش نہ کرسکا جس کی بناء پر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کرلیا ۔