Tue
19
May
2026

حسن ابدال:افغانستان سے بھاگ کر پاکستان آنے والے 2 افغان باشندے گرفتار ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ صدر حسن ابدال محمد اسماعیل نے بھلڑ جوگی کی جانب سے آنے والے 2 افراد سلامت خان ولد رحیم خان قوم افغان پٹھان اور دوران خان ولد محمدا یوب قوم افغان پٹھان سکنائے لغمان جلال آباد افغانستان سے دریافت کرنے پر دونوں افراد ملک پاکستان میں رہنے کا کوئی اجازت نامہ یا دستاویز پیش نہ کرسکے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
