اٹک: ،ڈی آئی جی نارتھ محمد عالم کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد 

اٹک: نارتھ زون میں ڈی آئی جی نارتھ محمد عالم شنوای کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہواجس میں جی ایم ، این ایچ اے افتخار ساجد،تمام سےکٹر کمانڈزاور سی پی اوز نے شرکت کی اس میٹنگ کا مقصد ;78;-5 نارتھ زون میں سڑک کی صورت حال اور ٹریفک کے بہائو میں درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کیلئے غور کیا گیا میٹنگ کے آغاز میں ڈی آئی جی نارتھ محمد عالم شنوای نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ایکسل لوڈ کی مقررہ حد اور اس پر عملدرآمد کویکم جون سے یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا مزید وزن کانٹوں کی خستہ حالی ، سڑک کی صورتحال جس میں پراپر یو ٹرن ، لین مارکنگ ، 3لین ، سائن بورڈز ، کیٹ آئز اور دیگر تمام مسائل زیر بحث تھے جس پر جی ایم ، این ایچ اے نے یقین دہانی کرائی کہ سڑک کی صورتحال اور وزن کانٹوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا اس حوالہ سے این ایچ ایم پی اور این ایچ اے کے درمیان ہم آہنگی ، تعاون اور میٹنگ کے تسلسل کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا سڑک کی صورتحال ، ایکسل لوڈاور ٹریفک کے بہائو میں مسائل کے حل کیلئے موٹر وے پولیس ، این ایچ اے اور ٹرانسپوٹرز کا بھی تعاون ضروری ہے جس کیلئے مزید حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے اور ان مسائل کے بہتر حل کی بھی کوشش جاری رہے گی ۔