جنڈ: یوسی چھپڑی کی آبادی فاروق آباد(کوڑا) بنیادی سہولیات سے محروم

جنڈ :اکیسویں صدی میں بھی اگر کسی نے پتھر کے دور کی یاد تازہ کرنی ہو تو وہ تحصیل جنڈ کی یونین کونسل چپھڑی کے موضع فاروق آباد (کوڑا) کا ایک بار ضرور وزٹ کر لیں۔ لگ بھگ 1600 رجسٹرڈ ووٹ رکھنے والا یہ گاؤں مسائلستان بن چکا ہے۔ عوام علاقہ کو بنیادی ضروریات جیسے کے صحت، تعلیم، پانی، سڑک، اور بجلی جیسی کوئی سہولیات میسر نہیں۔ گو کہ میجر طاہر صاحب کے پچھلے دور کے آخر میں گاؤں کی بجلی منظور ہوئی تھی مگر سیاسی اختلافات اور ذاتی چپقلش کی بدولت پورے گاؤں کو بجلی بھی میسر نہیں اور آدھی آبادی کو بجلی کے کنکشن ملک اعتبار صاحب کے دور میں دیئے گئے تھے، اب حالت یہ ہے کہ بجلی کی وولٹیج بہت کم ہے، اور عوام علاقہ کا?یہ کہناہے کہ اس سے بہتر تھا کہ بجلی نہ ہی دی جاتی تا کہ مفت کے بلوں سے تو چھٹکارا ملا رہتا۔ بچوں کی تعلیم کیلیئے گورنمنٹ کا ایک ہی پرائمری سکول ہے، اگر کوئی بندہ بیمار ہو جا تو اسے جنڈ لا بناکوئی چارہ نہیں، نہ سڑک ہے اور نالہ ریسی پر جو کاز وے بنا? تھا وہ سیلاب کی وجہ سے الٹ گیا ہے اور کبھی بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، اور نہ ہی عوام علاقہ کو صاف پانی میسر ہے، اور گرمیوں میں تو پانی کی اتنی شدید کمی ہوتی ہے کہ گاؤں کی عورتیں ساری رات کنویں پے اپنا نمبر آنے کیلیئے جاگتی ہیں اور ساری رات بجائے سونے کے پانی بھرتی ہیں۔ ہماری ایم این اے میجر طاہر صاحب، ملک امین اسلم صاحب اور دیگر تمام با اختیار اتھارٹیز سے گذارش ہے کہ خدارا ہماری حالت زار پر رحم کریں، آپ لوگ اور آپ کے کارندے ووٹ تو لے لیتے ہیں مگر پھر ہماری خبر کوئی نہیں لیتا۔