میجر طاہر صادق نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:محمد سلیم

حضرو :ایم این اے میجر طاہر صادق کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ، جنہوں نے اقتدار کے علاوہ میں ضلع اٹک کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر تک نہیں چھوڑی ہے اس لئے آج حلقہ عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت اور میجر گروپ کے سرگرم کارکن محمد سلیم عرف بھولا آف بنگئی نے صحافیوںسے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آج اگر ضلع اٹک میں پی ٹی آئی کی ووٹ ہے تو میجر طاہر صادق کی معون منت سے ہے ، جعلی مینڈیٹ سے آنے والے سیاسی گرکے کبھی بھی ہمارے قائد کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں ، پہلے عوام کی خدمت کریں بعد میں اپنا ووٹ بنک بنائیں ، تب اقتدار میں آئیں ،ایسے جعلی مینڈیٹ سے سیاست نہیں بنائی جاتی ہے ، اور سابقہ حکومت کے منصوبوں پر اپنی سیاست چمکانا سیاست نہیں ہے ۔