حضرو: امانتا دفنائی جانے والی نعش ورثاء کے حوالے 

حضرو : امانتا دفن نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی تفصیلات کے مطابق  چھچھ انٹر چینچ سے ملنے والی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد بلدیہ حضرو کے عملہ نے مقامی قبرستان میں دفن کر دیا تھا۔جو ڈی ایس پی سرکل حضرو نے خصوصی طور پر نادرا حکام سے ٹیم بلا کر نادرا ٹیم کے ذریعے نعش کا نادرا ڈیٹا حاصل کر کے ورثا کو اظلاع دی جس پر ورثا ء فوری حضرو پولیس کے پانچ پہنچ آئی ، حضروپولیس کے تعاون سے ورثاء نے علاقہ مجسٹریٹ اٹک کو قبر کشائی کیلئے درخواست دی،علاقہ مجسٹریٹ تھانہ حضرو نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ ورثاء نے ڈی ایس پی حضرو غلام اصغر چانڈیو کو دعائوں سے نوازا اور دلی دعا کی کہ اللہ تعالی ڈی ایس پی سرکل حضرو غلام اصغر کو ترقی دے ،کہ اتنی جلدی ہمیں اپنی نعش دلوانے میں ڈی ایس پی حضرو نے اہم کردار ادا کیا۔