پنڈی گھیب :باوٗلے کتوں نے ایک خاتون سمیت دو افراد کو کاٹ لیا

پنڈی گھیب :پنڈی گھیب شہر میں باوٗلے کتوں نے ایک خاتون سمیت دو افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا، محلہ ملک ممارز خان کے قریب منڈی مویشیاں چوک پر ایک عرصہ سے باوٗلے کتوں نے ڈیرہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کا جینا مشکل ہوکر رہ گیا ہے اس صورتحال کے بارے میں اہلیان محلہ نے میونسپل کمیٹی کے سینٹری انسپکٹر کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن اس پر کوئی عمل در آمد نہ ہوا جس کی وجہ سے محلہ کی ایک خاتون ماسی نور بھری، دو افراد محمد نوید اور عرفان حیدر کو ان باوٗلے کتوں نے کاٹ لیا جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔ اہلیان محلہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے فوری طور پر شہر میں کتا مار مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔