فتح جنگ ،عید کی آمد ،بازاروں میں منچلوں نے انت مچاد ی

فتح جنگ :فتح جنگ ،عید کی آمد بازاروں میں رش،منچلوں نے انت مچاد ی،مارکیٹوں میں لوفر لفنگوں نے خواتین کیلئے خریدار ی کیلئے آنا محال بنا دیا مصروف بازاروں میں پولیس تعینات کرنے اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں عید کی آمدکے ساتھ ہی بازاروں اور مارکیٹوں میں رش بڑ ھ گیا ہے منچلے موٹر سائیکل سواروں نے بھی کسی کام کے بغیر مصروف مارکیٹوں کا رخ کر لیا ہے ان لوف لفنگوں نے بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین کیلئے خریداری کرنا محال بنا دیا ہے موٹر سائیکل سوار مٹر گشت کرتے رہتے ہیں سائلسنر نکال کر اونچی آواز میں ہارن لگا کر خواتین پر آوازیں کستے نظر آتے ہیںان منچلوں میں اکثریت غیر مقامی پٹھانوں اور افغان باشندوں کی ہوتی ہے جو طوفان بد تمیزی اور اودھم مچائے رکھتے ہیں پولیس کی جانب سے ہر سال مصروف مارکیٹوں میں اور بازار میں موٹر سائیکل کا داخلہ بند کر دیا جاتا ہے عوامی حلقوں نے تھانہ روڈ تحصیل روڈ مسجد ملاں بخاری اور دیگر مارکیٹوں میں موٹر سائیکل سواروں کے داخلہ پر پابندی کے ساتھ ساتھ پولیس کا گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے
