نا اہل حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر غیر مستحکم کر دیا :ملک اصغر

جنڈ :پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک اصغر خان انجراء نے کہا ہے کہ نا اہل اور اناڑی حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر غیر مستحکم کر دیا ہے پٹرول ڈیزل اور آئل مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انھوں نے کہا کہ معاشی افلاطون کل تک بلند بانگ دعوے کرتے نہیں تھکتے تھے لیکن ان کی پوری کی پوری ٹیم ہی نا اہل اور نالائق نکلی ہے جس نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی بجائے اضافہ کر کے عوام سے روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنے کی ہمت بھی چھین لی ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جتنے کم وقت میں غیر مقبول ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں ڈالر کی بڑھتی قیمت اور روپے کی ناقدری نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا ہے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں سے ملک چل نہیں رہا حکمران احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ عید کے بعد عوام کا سڑکوں پر ہونگے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نا اہل ٹولے کے خلاف سڑکوں پر فیصلہ کن جنگ ہو گی