پیپلز پارٹی کے کارکن گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں: عرفان خان اکھوڑی

 فتح جنگ:فتح جنگ ،پاکستان پیپلزپارٹی ضلع اٹک کے راہنماء سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار عرفان خان اکھوڑی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکن دھونس دھمکیوں تشدد ظلم و ستم گرفتاریوں مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہونے والے کارکنوں پر تشدد ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثا ل ہے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ احتجاجی دھرنے کرنے اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے آج پر امن احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکتے انھوں نے کہا کہ خواتین ارکان ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ بد تمیزی اور ان پر لاٹھی چارج کر کے حکمرانوں نے ضیائی مارشل لاء کی یاد تازہ کر دی ہے انھوں نے کہا کہ عید کے بعد قائد کے حکم پر پیپلزپارٹی ضلع اٹک کے کارکن اپنے قائد کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بھر پور احتجاج کرینگے ہم جمہوریت کی بقاء اور عوامی حقوق کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انھوں نے کہا کہ قائد محترم آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتار ی سے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا بغیر کسی جرم کے بھی قائد نے تیرہ سال قید کاٹی ہے جیلیں ہتھکڑیاں اور مقدمے ہمارے لئے نئی بات نہیں ہے پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ظلم و استبداد کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے انھو ں نے کہا کہ ان شاء اللہ عید کے بعد حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کر کے نا اہل حکمرانوں کو گھر بھیج دینگے