Mon
18
May
2026

مٹھیال:6سال قبل میاں ،بیوی کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کرنے والا اشتہاری ملزم شاہد حبیب سکنہ ڈھوک ولیاں تا حال گرفتار نہ ہو سکا مقدمہ کے مدعی ایم اکرم نے ڈی پی او اٹک سے ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 2اکتوبر 2013کو شاہد حبیب نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے میری بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ بسال میں بجرم زیر دفعہ 302/34/109ت پ درج رجسٹرڈ ہے 6سال ہو گئے ہیںلیکن ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہوا ڈی پی او اٹک پولیس تھانہ بسال کو خصوصی ہدایت جاری کر یں تا کہ میری بہن اور بہنوئی کے قاتل کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکرقرار واقعی سزا دی جائے۔
