حضرو:ناران کاغان میں لینڈ سلائیڈینگ حضرو کا جوان جاں بحق 

حضرو :ناران کاغان میں لینڈ سلائیڈینگ کی زد میں آکر جلالیہ کا رہائشی طلحہ زبیرجان کی بازی ہار گیا جبکہ دو نوجوان عزیز الرحمن اور ساجد شدید زخمی ہو گئے واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والا عدیل بھی جان کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق حضرو کے نواحی گاوٗں جلالیہ کے طلحہ زبیر ،عزیز الرحمن ،ساجد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ناران کاغان میں عید کے موقع پر تفریح کیلئے گئے تھے جہاں پہاڑ سے مٹی کاتودا گرنے سے طلحہ زبیر ،عزیر الرحمن ،ساجد اور واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والا محمد عدیل اس کی زد میں آ گئے طلحہ زبیر اور عدیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ انکے دو ساتھی عزیز الرحمن اور ساجد شدید زخمی ہو گئے طلحہ زبیر کی نماز جنازہ دن گیارہ بجے جلالیہ گاوٗں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی طلحہ زبیر جامع اشاعت القرآن کے خطیب محمدعزیر کے بھائی تھے انکی اچانک حادثاتی موت پر گاوٗں کی ہر آنکھ اشک بار تھی ۔