جنڈ: شہری کا دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری

جنڈ ( ظفر اقبال سے) دن دیہاڑے شہر کے گنجان محلہ سے  چور موٹر سائیکل لے اڑے تفصیلات کے مطابق محمد ناصر ساکن محلہ موج دریا اپنے موٹرسائیکل ہنڈا 125 ماڈل2018رجسٹرڈ نمبرAKK-18-3318پر اپنے عزیز کو ملنے محلہ غوثیہ آئے اور موٹر سائیکل لاک کر کے عزیز کے گھر چلے گئے کچھ دیر بعد جب باہر آئے توموٹرسائیکل غائب تھا ۔ جس کو اطلاع فوری طور پولیس اسٹیشن جنڈ دی گئی جس پر رپٹ درج کر لی گئی ۔