جنڈ:علامہ بشیر قریشی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی،علماءکی شرکت

جنڈ (ظفر اقبال سے) اللہ تعالیٰ نے کائنات کی تخلیق اور اسے حسن و خوبصورتی صرف اپنے پیارے محبوب کی بعثت کیلئے بخشی اور انسانیت کو امن وسکون کی زندگی عطا کرنے کیلئے اللہ رب العزت نے ہر قوم میں اپنے پیغمبر بھیجے مگر سب سے بلند مقام ومرتبہ ہمارے پیارے آقا محمد مصطفیٰؐ کو عطا کرکے نوع انسانی کی کامیابی وکامرانی کیلئے مکمل نظام حیات اپنی آخری کتاب قرآن کریم کی صورت میں عطا کیا ہے حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام ودیگر انبیاء کرام اور محمد مصطفیٰؐ کی آل واصحاب رسولؐ نے اپنی زندگیاں صراط مستقیم پر چلتے ہوئے بسر کیں اور ہم لوگ بھی صراط مستقیم قرآن کریم پر چلتے ہوئے دنیا وآخرت میں اعلیٰ مقام ودرجات حاصل کرسکیں گے گذشتہ روز محلہ آلہٰ آباد جنڈ میں قاری عبد الوحید اعوان ملِک محمد نثار احمد اعوان حاجی عبدالرحیم مقدم خان خٹک ودیگر احباب کے تعاون سے علامہ قاری بشیر حسین قریشی کی زیر سرپرستی منعقدہ عیدملن تقریب سے حافظ قاری محمد فاروق علامہ نور زمان صدیقی ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوفی عبدالمالک چھپڑی قاری عبدالرشید قاری محمد ایوب عابد قاری محمود الحسن عابد قاری نور محمد قاری لیاقت علی زر گر استاد غلام محی الدین عبدالقیوم عبدالحمیدٹھیکیدار صوفی محمد تاج بھالوی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے ۔
