فتح جنگ :حج تربیتی پروگرام 15 جون سے المرتضیٰ مسجد میں شروع 

فتح جنگ :حج تربیتی پروگرام 15 جون سے المرتضیٰ مسجد فتح جنگ میں شروع ہوگا عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی جامع مسجد المرتضیٰ کھوڑ روڈفتح جنگ میں 15 جون بروز ہفتہ سے سالانہ 15 روزہ حج تربیتی پروگرام شروع ہو رہا ہے روزانہ صبح 8 بجے سے9:30 بجے یہ تربیتی کلاس ہوگی جسمیں مجلس حج و عمرہ کے ماسٹر ٹرینرز پاور پوائنٹ سلائیڈ اور ماڈل کے ذریعے جدید انداز سے تربیت کریں گے اس اجتماع میں فتح جنگ اور تحصیل بھر سے عازمین حج شرکت کریں گے عورتوں کیلئے علیحدہ انتظام ہوگا انکی تربیت لیڈی حج ٹرینرز کریں گی حجاج کرام کی خدمت کے پیش نظر اس حج تربیتی پروگرام کو عوام و خواص میں بہت سراہا گیا ۔