Sat
20
Jun
2026

فتح جنگ :فتح جنگ پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ دو خواتین تین مرد وں کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ پولیس کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ فتح جنگ کے علاقہ چاساں والی ڈھیری میں بد نام زمانہ نائکہ شمشاد پٹھانی کے اڈے پر مرد و خواتین موجود ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مسماۃ (ش) اور مسماۃ (م) جبکہ تین مرد وں ابو ذر شاہ ،جنید شاہ ،ساکن سرائے نورنگ لکی مروت،امیر افضل سکنہ اچھرا ل کو گرفتار کر لیا جبکہ شمشاد عرف پٹھانی پچھلے دروازے سے فرار ہو گئے پولیس تھانہ فتح جنگ نے پانچوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا ہے ۔
