غدار اور باغی کا ہر فورم پر محاسبہ کیا جائے گا: رانا لیاقت/ اشفاق خان 

اٹک: پاکستان تحریک انصاف کے جملہ ارکان اور ممبران و سابق عہدیداران رانا لیاقت ،احمد نواز ماڑی ،اشفاق خان غورغشتی ،ملک اعجاز،ڈاکٹر جاوید،ڈاکٹر الطاف ریاض قریشی بادشاہ گر،شہزاد شادا،شوکت نواز،طارق ٹوانہ،جہانزیب خان نے پارٹی کے ایم این اے میجر طاہر صادق کے باغیانہ روئیے اور پارٹی پالیسیوں سے انحراف کی پالیسی اور بلیک میلنگ  پر مبنی سیاست کو  شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے غدار اور باغی کا ہر فورم پر محاسبہ کیا جائے گا اور پارٹی کارکنان نے اپنی قیادت سے بھی پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کو پارٹی سے استعفی طلب کرتے ہوئے نکال باہر کیا جائے ورنہ پارٹی کارکنان سراپا احتجاج کریں گے،انہوں نے کہا ملک امین اسلم پارٹی کا اثاثہ ہیں اور انہوں نے اپنی دیانت،قابلیت اور انسانیت دوستی کی وجہ سے پارٹی میں اور عمران خان کی نظر میں اپنا مقام بنایا اور عزت پائی اور وہ پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں  جبکہ لاکھوں ووٹوں کا دعوی کرنے والے اور تین سیٹیں جیتنے والے عناصر  عوام اور عمران خان کی نظر میں رسوا ہوئے اور آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور پارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،کارکنوں نے مزید کہا کہ مشرف دور میں کی گئی کان کنی،معدنیات کے پہاڑوں کے پتھروں کی لیزوں کے  محکموں کے ساتھ ملی بھگت سے کی گئی کروڑوں اور اربوں روپے کی گئی کرپشن کا یوم حساب  اور پارٹی میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کرنے کا وقت قریب ان پہنچا ہے،احتساب سب کا ہو گا اور بے رحم ہو گا اور عمران خان اپنے پرائے کسی بھی کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑے گا اور انشاللہ پرانے پاکستان کو ٹھیک کرنے کے بعد اپنی قوم کو نیا پاکستان بنا کر دکھائے گا اور یہ وہ پاکستان ہو گا جس کی دنیا میں عزت ہو گی اور ہر پاکستانی فخر سے اپنا سر بلند کر کے اپنی زندگی جئیے گا اور بہتر انداز میں اپنا اپنا رول ادا کرکے پاکستان کی خدمت دل جمعی سے کرے گا-