Sat
02
May
2026

حیدرآباد میں ایک مسافر ٹرین سامنے کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حیدرآباد اسٹیشن کے سپریٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس اپنے ہی ٹریک پر پہلے کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ کئی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ دیگر زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
