اٹک:منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں سیمینار کا انعقاد

اٹک :ضلعی صدر نیشنل پریس کلب ڈاکٹر لیاقت منیر قادری نے کہا ہے کہ حکومت کی لاکھ کاوشوں کے باوجود پولیس اور عوام کے درمیان قیام پاکستان سے لے کر آج تک حائل خلیج میں کمی نہیں کی جا سکی دنیا بھر میں پولیس عوامی خدمت کی آئینہ دار ہوتی ہے جس طرح پاکستان میں ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کر رہی ہیں اسی طرز پر پولیس اور سرکاری اداروں کو لانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری بہتر پولیس افسر ہیں تاہم ضلع اٹک کے بعض پولیس افسران کے نام ان کے مخصوص کردار عادات و اطوار اور منفی رویہ کے سبب پولیس کے تشخص کو مجروع کر رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان پولیس افسران جن کے اخراجات ان کی آمدن سے زیادہ ہیں اور ان کے اثاثوں کی بھی کھلے عام صاف اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور فرض شناس افسران کو انعام اکرام سے نوازا جائے ۔
