فتح جنگ:جعفر گائوں کی آبادی کاکم وولٹج کا دیرینہ مسئلہ حل

فتح جنگ :معروف سماجی کارکن محمد اعجاز احمد خان کی کاوشیں رنگ لے آئی ،جعفر گائوں کی آبادی کاکم وولٹج کا دیرینہ مسئلہ حل ،واپڈا نے 50کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے گائوں جعفر کے لوگوں کو ٹرانسفارمر نہ ہونے سے بجلی کی وولٹج کا مسئلہ کادرپیش تھا ریفریجٹر ،پانی کی موٹریں اور دیگر آلات بجلی کم وولٹج کے باعث نہیں چلتے تھے متعدد مرتبہ وولٹج کی کمی بیشی سے آلات الیکٹرانک جل جانے سے لوگوں کو ہزاروں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا گائوں کے نوجوان سماجی ورکر محمد اعجاز احمد خان کئی مہینو ں سے نیا ٹرانسفارمر نصب کرانے کیلئے تگ و دو کر رہے تھے آج ان کی کاوشوں سے ساڑھے چار لاکھ روپے کی لاگت سے جعفر گائوں کی آبادی میں ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا اہلیان جعفر نے اعجاز احمد خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جن کی شبانہ روز محنت سے اہل دیہہ کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔
