حضرو :سید ن میں دیرینہ دشمنی پر 12سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق 

حضرو : حضرو کے نواحی علاقے سید ن میں دیرینہ دشمنی پر 12سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق سید شاکر حسین شاہ نے پولیس کو بیان دیا کہ سیدن کا رہائشی ہوں چار بھائی ہیں پی او ایف سنجوال میں ملازمت کرتا ہوں بھائی سید اظہر حسین شاہ روزگار کے سلسلہ میں دوبئی میں مقیم ہے آج ہمراہ برادرم ثقلین حسین شاہ ماموں زاد بھائی علی عباس ،بھتیجے حیدر علی ولد اظہر حسین شاہ عمر بارہ تیرا سال اپنے گھر سے نکل کر ڈیرے طرف جا رہے تھے کہ شام 7:15بجے صابری مسجد کے سامنے پہنچے تو راویس عرف اویس ،زیشان عرف شانی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آگئے موٹر سائیکل ذیشان عرف شانی چلا رہا تھا موٹر سائیکل روک کر راویس نیچے اترا جس کے ہاتھ میں پسٹل تیس بور تھا للکارا کے آج تمیں سابقہ دشمنی کا مزا چکھاتا ہوں ہم پر فائرنگ شروع کر دی فائر بھتیجے حیدر علی شاہ کو سر پر لگا جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا ہمارے شور کرنے پر ملزم راویس موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ذیشان عرف شانی اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جبکہ بھتیجا ہسپتال لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ملزم راویس عرف اویس نے ذیشان عرف شانی کے ساتھ صلاح مشورہ ہو کر سابقہ دشمنی کی رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے حیدر شاہ کو ناحق قتل کیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔