حسن ابدال: مسیح برادری کے چناؤ ،لعزر گل صدر پال گل جنرل سیکرٹری منتخب 

حسن ابدال:مسیح برادری کے چناؤ میں لعزر گل صدر جبکہ پال گل جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال کی مسیح برادری کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس میں مشاورت کے زریعے سلامت مسیح چئیر مین۔ لعزر گل  صدر۔پال گل جنرل سیکرٹری۔لعزر بھٹی خزانچی۔سنیل جیمس سٹور کیپر۔شہزاد اسسٹنٹ خزانچی اور جمشید گل اسسٹنٹ خزانچی  منتخب کر لیے گئے۔مسیح برادری کے چناو پر صدر پریس کلب تحصیل حسن ابدال چوہدری وقار علی۔صدر مرکزی انجمن تاجراں چوہدری جمشید اختر۔چئیرمین پریس کلب حاجی رفیق قادری۔جنرل سیکرٹری سید ہاشم علی علوی اور سابقہ کونسلر طارق جان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی برادری کے مسائل کے حل کے لیے خلوص دل سے کام کرتے ہوئے ان کی خدمت پہلے سے بڑھ کر کریں گے۔