حضرو :بجٹ کی منظوری سے قبل ہی ساختہ مہنگائی میں اضافہ

حضرو :پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ابھی تک عوام کو کسی قسم کا بھی ریلیف نہ دے سکی، تحصیل حضرو اور گرد و نواح میں بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق پہلے سے پریشان حال عوام کی رہی سہی کسر ناجائز منافع خوروں نے نکال دی، حالیہ بجٹ پارلیمنٹ میں منظوری کے مراحل سے گزر رہا ہے بجٹ کی تجویز کے بعد جبکہ ابھی تک بجٹ منظور ہی نہیں ہوا ناجائز منافع خور ان ایکشن ہو گئے، آٹا، دالیں، چینی، گھی و دیگر اشیائے خورد و نوش کھادوں، سگریٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، غریب عوام جس کو پہلے ہی بمشکل دو وقت کی روٹی میسر تھی اس خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے مزید نفسیاتی مریض بن گئی، میڈیا کے نمائندوں نے جب قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے تاجروں سے پوچھا تو انہوں نے صاف اور کھرا جواب دیا کہ ’’تبدیلی آگئی ہے‘‘ جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے حالیہ بجٹ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نہیں کیا عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحصیل حضرو میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ عوام کی مشکلات دور ہو سکیں ۔