حضرو :پولیس کی عوامی شکایات پر سود خوروں کیخلاف کارروائی

حضرو : حضرو پولیس کی سخت عوامی شکایات پر سود دھندہ کے خلاف کامیاب کاروائی چھچھ کے مشہور شخص خان افسر عرف خانو کے خلاف چوہدری سجاد حسین آف موسیٰ کی درخواست پر سخت دفعات پر شامل ایف آئی آر درج علاقہ بھر کے سودی گروہوں میں کھلبلی مچ گئی اہل علاقہ کا ایس ایچ او حضرو حاجی اعظم ،ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق چوہدری ساجد حسین نے درخواست دی کہ میں اپنی بیٹی کی شادی کرنا چاہتا تھا سفید پوشی کا بھرم رکھنے کیلئے ادھر ادھر سے قرض نہ ملا تو میں مذکورہ شخص کے پاس گیا جس نے ایک XLiگاڑی کا غذاتی کاروائی کرتے ہوئے 31لاکھ ستر ہزار کی دی بعد ازاں 26لاکھ ستر ہزار مجھے دیئے جو کہ جو کہ بڑھتے بڑھتے 51لاکھ تک بات چلی گئی اور میری جان نہیں چھوٹ رہی تاہم مذکورہ شخص کے خلاف تھانہ حضرو پولیس نے پنجاب پروہیبیشن آف پرائیویٹ منی لینڈنگ ایکٹ 3/4کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
