حسن ابدال: نواحی علاقے پتھر گڑھ میں فائر لگنے سے نوجوان زخمی

حسن ابدال :نواحی علاقے پتھر گڑھ میں فائر لگنے سے نوجوان زخمی، شارٹ سرکٹ کے باعث گاڑی میں آگ بڑھک اٹھی سواریاں محفوظ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں واقع نواحی علاقے پتھر گڑھ میں گل شیر خان نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے ثاقب ولد محمد اشرف کو زخمی کر دیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر نمبر LWC9944 میں حسن ابدال کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بڑھک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ بروقت کاروائی کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ۔