ضلع اٹک کیلئے 1 لاکھ11 ہزار181 افراد کو صحت سہولت کارڈکی فراہمی جاری

اسلام آباد(صدیق فخر سے) ضلع اٹک میں1 لاکھ11 ہزار181 لوگوں کو صحت سہولت کارڈ جاری کئے جائیں گے ، ذرائع تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹک میں 20 ہزار333، تحصیل فتح جنگ میں 20 ہزار331، تحصیل حسن ابدال میں 12 ہزار739 ،تحصیل حضرو22 ہزار 204، تحصیل جنڈ18 ہزار542، تحصیل پنڈی گھیب17 ہزار32 افراد کو صحت سہولت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ تحصیل جنڈ کے حوالے سے چیف آرگنائزر میجر گروپ تحریک انصاف ملک عاصم اعوان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
یوسی بسال میں1344،
یوسی چھب میں1681،
یوسی جابہ میں1499،
ایم سی جنڈ میں1405،
یو سی کھنڈہ میں 1657،
یوسی لنگر میں 1835،
یوسی مکھڈ میں 1863،
یوسی ناڑہ میں 1643،
یوسی پنڈ سلطانی میں 1523،
یوسی سگھری میں 1125،
یوسی تراپ میں 1288،
یوسی تھٹہ میں1673
افراد کو صحت سہولت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ بھی ہماری کوشش ہو گی کہ مستحق لوگوں کو کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تحصیل جنڈ کی نئی بننے والی یونین کونسلوں کے کارڈ پرانے ریکارڈ کی وجہ سے پرانی یوسی میں ہی ایڈجسٹ کئے گئے ہیں جیسے چھپڑی ، جلوال، مٹھیال وغیرہ۔
