Mon
18
May
2026

اٹک :محلہ کربلا اٹک میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس شدید اذیت کا شکار ، تفصیلات کے مطابق محلہ کربلا اٹک میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے مکین خصوصاً معمر افراد کو نماز کی ادائیگی کے لیے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے مکینوں کی کثیر تعداد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں سٹریٹ کرائمز کا خدشہ ہے کیونکہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں اس کیلئے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ علاقہ میں سٹریٹ لائٹس قائم کریں تاکہ مکینوں کو روزمرہ آمدو رفت میں سہولت میسر ہو سکے انہوں نے کہا کہ اندھیرے کی وجہ سے نوعمر بچے اور معمر افراد متعدد بار حادثوں کا شکار ہوچکے ہیں اس لیے انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ محلہ کربلا میں سٹریٹ لائٹس قائم کریں ۔
