حضرو: نو عمر بچےکیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم گرفتار

حضرو:نو عمر بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے کے خلاف تھانہ رنگو پولیس کی کارروائی ، ایک شخص گرفتار ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق محلہ شہید بابا ویسہ کے رہائشی محمد شاہد کا 13 سالہ بیٹا امیر معاویہ رات عشا ء کی نماز پڑھنے کیلئے مقامی مسجد میں وضو کر رہا تھا کہ مسجد کے گیٹ پر واصب ولد جانداد سکنہ ویسہ نے بچے کو بلوایا قریب جانے پر ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر پکڑ لیا اور گلی میں لے گیا ابھی ملزم اپنے بھیانک فعل کی تکمیل کیلئے تحرک کر رہا تھا کہ اس پر بچے نے شور مچایا ملزم نے ڈر کی وجہ سے اسے چھوڑ دیا اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اٹک نے فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے بلا تاخیر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔