سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو کی دریائے سندھ میں فرضی مشق

اٹک :سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122اٹک کی دریائے سندھ پر شادی خان کے مقام پر دوسری فرضی مشق اس مشق میں محکمہ سوئی گیس، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے بھی حصہ لیا مشق کے مہمان خصوصی اے ڈی سی (آر)عبدالماجد اور تحصیلدار راجہ حمید تھے ریسکیو اہلکاروں نے مشق کے شرکاء کو ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کی فرضی مشق کرائی بعد ازاں شرکاء نے میڈیکل کیمپ اور دیگر مختلف کیمپوں کا دورہ بھی کیا ریسکیو ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق احمد نے مہمانوں کو بریفنگ دی بریفنگ میں ریسکیور کی اب تک کی کارکردگی کو سامنے رکھا گیا ڈاکٹر اشفاق احمد کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملہ موجود رہے گا کسی بھی کاروائی کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدید آلات کی مزید ضرورت ہے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ریسکیو1122کا ادارہ کامیابی کی طرف گامزن ہے شرکاء نے ریسکیو 1122اٹک کی اس محنت کو بہت سراہا ۔
