اٹک :سنجوال باہتر روڈ کھنڈرات میں تبدیل ، جگہ جگہ گڑھے

اٹک :سنجوال باہتر روڈ کھنڈرات میں تبدیل ، جگہ جگہ گڑھے ، سڑک پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے ، رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے نکال دی ، ٹھیکیدار مین پاءپ لائن ڈال کر گڑھے ادھورے چھوڑ کر غائب ہو گیا ان خیالات کا اظہار اٹک کے نواحی دیہات بولیانوال ، دورداد ، سقہ آباد ، بھدری ، کواہ ، پنڈ تریڑ ، کوٹ زیندی ، بٹھو پنڈ ، فضل خان کے معززین پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سنجوال باہتر روڈ سنجوال فیکٹری موڑ سے سقہ آباد تک سوئی گیس پاءپ لائن کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پاءپ لائن ڈال کر دوبارہ گڑھے صحیح طرح نہ بھرنے سے ہرو پل گھنیری والی کسی اور دیگر کئی جگہوں سے دیواریں گرنے کے قریب ہیں اگر بروقت مرمت نہ کی گئی تو بہت نقصان ہو گا سقہ آباد سے باہتر تک سڑک شکست و ریخت اور ٹوٹ پھوٹ کر خستہ حال ہو چکی ہے حادثات معمول بن گئے ہیں محکمہ مواصلات پنجاب بار بار کے مطالبات اور یاد دہانیوں کے باوجود اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا معززین علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب ، چیف سکرٹری پنجاب ، سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی یاور بخاری سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔
