آل پارٹیز کانفرنس سےسلیکٹڈ حکومت پر لرزہ طاری ہے: جمعیت علماء اٹک

اٹک :جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے مولانا فضل الرحمان کی سیاست کے خاتمہ کی بات کرنے والے دیکھ لیں کہ تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت تسلیم کر لی ہے آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی نے موجودہ سلیکٹڈ حکومت پر لرزہ طاری کر دیا ہے بے روزگاری اور مہنگائی کے ہاتھوں ستائی عوام کو بہت جلد اس حکومت سے چھٹکارا حاصل ہو گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کے امیر اور مجلس عاملہ کے اراکین مفتی تاج الدین ربانی ، مولانا شیر زمان ، قاضی خالد محمود ، مفتی سید امیر زمان حقانی ، مولانا سید بلال بادشاہ ، قاسم خان وردگ ، ملک شاہد ، مولانا سید بادشاہ ، حافظ ہارون الرشید ، مفتی سعید الرحمان ، مولانا حامد نواز ، مولانا عبداللطیف ، قاری محمد اقبال ، قاری عبدالروف ، مولانا شہاب الدین ، سید زرغون شاہ ، محمد ابراہیم فانی ، مولانا عزیر احمد ، مولانا قمر الاسلام نے میڈیا فورم اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الیکشن میں کیا کوئی وعدہ ایفا نہیں کیا ہے بلکہ آئے روز ڈالر کی اونچی اڑان سے ملکی معیشت زبوں حالی اور تباہی کی طرف گامزن ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ایسے حالات میں عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرنا اور حکومت کی عوام کش پالیسیوں کو سامنے لانا اور عوام کو اس حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے تیار کرنا وقت کا تقاضا ہے ان رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جے یو آئی اٹک اپنے قائد کی ہر آواز پر لبیک کہے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی مولانا فضل الرحمان نے اپنی حق گوئی بے ، باکی اور سچ پر مبنی سیاست کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے آج تمام سیاسی جماعتیں اور جمہوری قوتیں نہ صرف ان کی صلاحیتوں کی قائل ہیں بلکہ سیاست میں انہیں اپنا قائد اور رہبر ماننے پر مجبور ہو چکی ہیں وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت کے خلاف مولانا کی قیادت میں فائنل راونڈ کا آغاز ہو گا اور دھاندلی کے بل بوتے پر لائی گئی حکومت سے عوام کو چھٹکارا ملے گا ۔
