اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں

اٹک :سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران اٹک پولیس کی مختلف کاروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات اور اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال محمد یونس نے مخبر کی اطلاع پر اصغر خان ولد خان عسکر سکنہ خیبر ایجنسی سے 1700 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال غلام حسن نے بخشیش الٰہی ولد محمداکرم سکنہ حسن ابدال سے 44 بور راءفل معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ محمد نواز نے زیر دفعہ 392 ت پ تھانہ فتح جنگ میں ملزم سیدا گل ولد نعمان گل سکنہ مردان کے انکشاف پر دوران وقوعہ استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔