Tue
19
May
2026

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز) ٹی ایم اے حال جنڈ میں ایم پی اے ملک جمشید الطاف نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام نے شکایات کے انبار لگا دیے ۔ملک جمشید الطاف نے شکایات کے حل کے لیے موقع پہ ہی اقدامات کی ہدایت کی۔ اس موقع پہ راہنما تحریک انصاف ملک غلام حسین چھجی مار ،چیف آرگنائزر ملک عاصم اعوا ن جنڈ بھی موجود تھے۔ متعلقہ افسران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے کھلی کچہر ی میں شرکت کی ۔ ایم پی اے کی طرف سے جنڈ میں کھلی کچہری کے انعقاد کا خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔ملک جمشید الطاف کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں۔
