ایمان طاہر نے پوسٹ آفس جنڈ کے پینشروں سے کیا وعدہ پورا کر دیا

جنڈ( نمائندہ اٹک نیوز )سابق ضلعی چیئرپرسن ضلع اٹک ایمان طاہر نے کہا کہ پچھلی مرتبہ جنڈ دورے کے دوران پوسٹ آفس میں پینشنرز حضرات کو پینشن کے حصول میں درپیش نامساعد حالات کا جائزہ لیا۔ وعدے کے مطابق دھوپ سے بچاؤ کیلئے شیلٹر، واٹر کولر اور بیٹھنے کیلئے بینچز مہیا کیے۔ اگر صاحبِ حیثیت لوگ عوامی فلاح و کارِخیر کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں تو عمومی نوعیت کے 50 فیصد مسائل اپنی مدد آپ کے تحت حل ہو سکتے ہیں۔اور ترقی پسند قوموں کی ایک بڑی پہچان بھی یہی ہے کے عوامی حلقے اپنے تعین ہر مسئلے کے حل کی سنجیدہ کوششیں کرتے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر میجر گروپ تحریک انصاف ملک عاصم اعوان بھی تھے۔