جنڈ:چھب سے تعلق رکھنے والے مستحق مریض صحت کارڈ سے تاحال محروم

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز) تحصیل جنڈ کے گاﺅں چھب سے تعلق رکھنے والا مریض وزیر اعظم کی جانب سے صحت کارڈ سے محروم ، مستحق باپ کی 3 بچیوں کو انصاف نہ مل سکا ، تفصیلات کے مطابق چھب سے تعلق رکھنے والے تین بچیوں کے واحد کفیل سیف اللہ خان نہایت علیل ہیں جو کافی عرصہ سے وینٹیلیٹر پر ہیں انتہائی غریب اور صحت کارڈ کے حقیقی مستحق ہیں تاہم بدقسمتی سے انہیں ابھی تک یہ سہولت میسر نہ ہو سکی وزیراعظم صحت انصاف کارڈ حاصل کرنے والوں کی لسٹ میں اس غریب مریض کا نام شامل نہیں ہے اور کیا ثبوت چاہیے کہ وزیراعظم اس مظلوم بیمار باپ کی بیٹیاں آپ کو پکار رہی ہیں خدا را اس گھرانے پر بھی نظر ثانی کریں قوم کا ایک دکھ یہ بھی ہے کہ قوم آپ کو نجات دہندہ سمجھ بیٹھی ہے قوم کو مایوس نہ کریں اگر 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ جائز تھا تو صحت انصاف کارڈ کے حقداروں کی لسٹ کو دوبارہ چیک کرنے کا مطالبہ بھی جائز ہے۔